ابنا: یمن کی انسانی حقوق اور سماجی تنظیموں نے کہا ہے کہ ان ملکوں کی مذمت کی جائے جو علی عبداللہ صالح کو ہتھیار فروخت کر رہے ہیں۔ ان تنظیموں نے کہا ہے کہ مغرب کے ہتھیاروں سے ہی یمن کے عوام کے گھروں پربمباری کی جا رہی ہے اور مظاہرین کو سرکوب کیا جا رہا ہے۔ یمن کی انسانی حقوق اور سماجی تنظیموں نے کہا ہے کہ جو ممالک اور کمپنیاں ڈکٹیٹر علی عبداللہ صالح کو ہتھیار فروخت کریں گي ان کےنام ہیگ کی عالمی عدالت میں پیش کئے جائيں گے اور ان کے خلاف مقدمہ بھی دائر کیا جائے گا۔یمن میں ماہرین قانون کی انجمن نے عالمی برادری اور سلامتی کونسل سے اپیل کی ہے کہ علی عبداللہ صالح کے جرائم کا جائزہ لینے کے لئے مبصرین کو یمن بھیجا جاے۔ یاد رہے کہ سلامتی کونسل نے ایک قرارداد منظور کر کے کہا ہے کہ علی عبداللہ صالح کو چاہیے کہ وہ جلد از جلد اقتدار چھوڑ کر خلیج فارس تعاون کونسل کی تجویز پر دستخط کر دیں۔.............. /169
2 نومبر 2011 - 20:30
News ID: 276327
یمن میں انسانی حقوق کی تنظیموں نے کہا ہے کہ ڈکٹیٹر علی عبداللہ صالح یمن میں ہمہ گير خانہ جنگي شروع کروانے کی سازش کررہا ہے۔